Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی بہت جلد شام کا دورہ کریں گے

شام نے لبنانی شہریوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لبنان کے وزیر اطلاعات نے منگل کو  کہا ہے کہ لنبانی وزیراعظم نجیب میقاتی ’بہت جلد‘ دمشق کا دورہ کرنے والے ہیں۔
شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی غیرملکی سربراہ کا پہلا دورہ ہوگا۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات زیاد مکاری نے میڈیا کو بتایا’ وزیراعظم نجیب میقاتی کی سربراہی میں ایک وفد جلد ہی شام کا دورہ کرے گا۔‘
لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا گزشتہ ہفتے شام نے لبنانی شہریوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔
اس سے قبل لبنانی شہریوں کو پاسپورٹ یا شناختی کارڈ دکھا کر ویزے کے بغیر شام میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
وزیر داخلہ باسم ملاوی نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ لبنان، دمشق کے ساتھ کوئی حل تلاش کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے ’مسلح شامیوں سے  سرحدی جھڑپ اس وقت ہوئی جب ایک غیرقانونی گزرگاہ کو بند کرنے کی کوشش کی گئی۔ جھڑپ میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ ‘
لبنان کی مشرقی سرحد غیرمحفوظ اور سمگلنگ کے لیے معروف ہے۔ یہ واضح نہیں کہ جھڑپ میں ملوث مسلح شامی کون تھے۔
قبل ازیں لبنانی وزیر اعظم اور نئی شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ سرحدی جھڑپوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لبنانی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا تھا کہ احمد الشرع نے وزیراعظم نجیب میقاتی کو شام کے دورے کی دعوت دی ہے۔

شیئر: