Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، قطری سرحدی چیک پوسٹ سلوی کا افتتاح کل

چیک پوسٹ ریاض سے  470 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کل پیر 8 اگست 2022 کو نئی سلوی سرحدی چیک پوسٹ کا افتتاح کرے گا۔ یہ قطر کو سعودی عرب سے جوڑنے والی چیک پوسٹ ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق نئی چیک پوسٹ پہلے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ وسیع ہوگئی ہے۔ اسے جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کا بنیادی ڈھانچہ بھی نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے۔
سال رواں کے ماہ نومبر میں قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے میچز ہونے والے ہیں اس حوالے سے سلوی چیک پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سعودی عرب سے ورلڈ فٹبال  کے میچز دیکھنے کے لیے بری سرحدی راستے سے ہزاروں شہری اور مقیم غیرملکی قطر کا سفر کریں گے۔
یاد رہے  کہ سلوی بری سرحدی چیک پوسٹ الھفوف شہر سے  تقریبا 150 کلو میٹر اور سعودی دارالحکومت ریاض سے  470 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: