Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلوی چیک پوسٹ سے قطر جانے والی گاڑیوں کی تعداد محدود

سرحدی چوکی کھولے جانے کے بعد صرف 310 گاڑیاں قطر گئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب نے بری راستے سے قطر جانے والوں کے لیے سرحدی چیک پوسٹ ’سلوی‘ کھول دی ہے۔ یہاں سے قطر جانے اور سعودی عرب آنے والوں کے لیے سفری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
الاخباریہ چینل نے سلوی چیک پوسٹ  کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب سے قطر جانے والی گاڑیوں کی تعداد محدود ہے، سرحدی چوکی کھولے جانے کے بعد  یہاں سے صرف 310 گاڑیاں قطر گئی ہیں۔
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے سلوی چیک پوسٹ کے راستے قطر جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے قبل قطر میں مقرر سفری ضوابط سے آگاہی حاصل کریں اور اگر وہاں سے وہ کسی اور ملک جانا چاہتے ہوں تو اس ملک کے سفری ضوابط  کے بارے میں معلومات لی جائیں۔
 واضح رہے کہ قطری حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسافر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چلے ہوں تو انہیں قرنطینہ نہیں کیا جائے گ۔ بچوں پر بھی یہ اصول لاگو ہوگا اگر کسی نے کورونا کی پہلی خوراک لی ہو اور دوسری خوراک ابھی نہ لی ہو تو انہیں ایک ہفتے تک قرنطینہ میں گزارنا ہوگا۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب نے پیر 17 مئی سے بیرون مملکت کے لیے سعودی شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کردی ہے۔
تاہماس سہولت سے وہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے جو ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے اگر کسی نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہوگی تو ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ خوراک لینے کے چودہ دن بعد سفر کریں۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحتیاب ہونے والوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔

شیئر: