وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔
منگل کو وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ چار فوجیوں کی ہلاکت پر قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔
’اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان شہدا کی ملک کے دفاع اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم کا دورہ شمالی وزیرستان، کور کمانڈر پشاور کی بریفنگNode ID: 663316
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے میں چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔
’فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔‘
میرعلی ،شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان شہداء کی ملک کے دفاع اور امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2022
ہلاک ہونے والے چار فوجیوں میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔
صدر عارف علوی نے بھی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 9, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ایسے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پرخودکش حملے کی مذمت
خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ اورغم کااظہار
دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) August 9, 2022