پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کیا کسی جمہوریت میں ایسے شرمناک اقدامات ہوتے ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘
خیال رہے منگل کے روز اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر نجی ٹی وی میں ان کی گفتگو میں مبینہ طور پر آرمی کے اہلکاروں اور افسران کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ شہباز گِل کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔
شہباز گل کی گاڑی پر حملہ آور ہوئے،اسٹنٹ پر تشدد کیا، شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا۔ pic.twitter.com/9KBdkAsXGI
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 9, 2022
شہباز گِل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ہیں۔
This is an abduction not an arrest. Can such shameful acts take place in any democracy? Political workers treated as enemies. And all to make us accept a foreign backed government of crooks. pic.twitter.com/3NYS1BCjtf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022
پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ’ میں بنی گالہ کی جانب روانہ ہوں۔ اپنے لیڈر کی سکیورٹی پر حال میں یقینی بنائیں گے۔‘
میں بنی گالا کی جانب روانہ ہوں۔ اپنے لیڈر کی سیکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ جس جس نے اداروں کے بارے میں ہرزائ سرائ کی ہے کے خلاف قانونی کاروائ کا کہہ دئیا ہے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 9, 2022
انہوں نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’جس جس نے اداروں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائی کا کہہ دیا ہے۔‘
اس سے قبل تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ’شہباز گِل کو اسلام آباد میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آنے والے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔‘
شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2022
منگل ہی کی شام فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’شہباز گِل کو اغوا کر کے کس جگہ رکھا گیا ہے، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا اور نہ ہی آف آئی آر کی تفصیل بتائی جا رہی۔‘
شہباز گل کو غواء کر کے کس جگہ رکھا گیا ہے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا نہ ہی ان پر FIR کی تفصیلات بتائ جا رہی ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 9, 2022