Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق ویلفیئر اتاشی سید حماد عابد کے اعزاز میں عشائیہ

چوہدری فریاد احمد کی طر ف سے تقریب کا اہتمام، حسن وزیر کی شرکت
 
ریاض (ذکاءاللہ محسن) معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد نے سفارت خانہ پاکستان کے سابق ویلفیئر اتاشی سید حماد عابد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سفارت خانے کے ناظم الامور حسن وزیر، ہیڈ چانسلری سردار خٹک، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، کیمونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اورکیپٹن ارشد محمود سمیت کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر تمام افراد کی جانب سے سابق ویلفیئر اتاشی سید حماد عابد کا شاندار استقبال کیا گیا۔چوہدری فریاد احمد نے کہا کہ حماد عابد جیسے آفیسر پاکستان کا فخر ہیں ۔انہوں نے سعودی عرب میں جتنا وقت گزارا ،اس کو بھلایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو احسن انداز میں حل کیا اور کمیونٹی کے ساتھ اپنائیت کا شاندار رشتہ بھی استوار کیا۔ سید حماد عابد نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکبانوں نے ہمیشہ پاک، سعودی تعلقات کو فروغ دیا ہے اور اپنے اچھے طرز عمل سے اپنی اچھی پہچان بنائی ہے۔انھوں نے میزبان کے پرتکلف عشائیے کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 

 

نیچے دیئے گئے ٹیگ’’ذکاء اللہ محسن‘‘ پر کلک کرنے سے ریاض میں مقیم کمیونٹی کی تمام خبریں ایک صفحہ پر دیکھی جاسکتی ہیں

 

شیئر: