Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں جدید پاسپورٹ کا اجرا یکم ستمبر سے

حکام نے کہا ہے کہ ’موجودہ پاسپورٹ رکھنے والے میعاد ختم ہونے تک اسے استعمال کر سکتے ہیں‘ (فوٹو: فیڈرل اتھارٹی ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ ’یکم ستمبر سے جدید اماراتی پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔‘
عرب نیوز کے مطابق فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (آئی سی پی) نے کہا ہے کہ ’جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ نئے پاسپورٹ جدید ترین سکیورٹی خصوصیات کے حامل ہوں گے۔‘
آئی سی پی کے چیئرمین علی محمد الشمسی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ’جدید پاسپورٹ ذاتی شناخت کو تقویت دینے اور جعل سازی یا دھوکہ دہی کے خاتمے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی کوششوں کا حصہ ہیں۔‘
حکام نے کہا ہے کہ ’موجودہ پاسپورٹ رکھنے والے اب بھی اپنے سفری دستاویز کو میعاد ختم ہونے تک استعمال کر سکتے ہیں۔‘

شیئر: