Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف کے زائرین میں چھتریوں کی تقسیم

دوران نماز مطاف کے حصے میں بارش سے نمٹنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
 مکہ مکرمہ میں شدید بارش سےمحفوظ رہنے کے لیےحرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد الحرام میں آنے والے  زائرین اور معتمرین  میں چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کے ادارے کے  ذمہ دارخالد بن فہد الشلوی نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے  چھتری کا انتظام  ان کی عبادت میں آسانی اور عمرہ ارکان کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی طور پر کی جانیوالی  خدمت اور مدد کا ایک حصہ ہے۔

چار ہزار کارکنان مسجد الحرام میں بارش سے نمٹنے کی خدمات ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

فہد الشلوی نے مزید  بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے مختلف قسم کی خدمات اور ان میں چھتریاں تقسیم کرنے کا  انتظام حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر عبدالرحمان السدیس کی خصوصی ہدایات کے تحت کیا جاتا ہے۔
چھتریوں کی تقسیم کا یہ کام زائرین کو آسانی کے ساتھ عمرہ  مکمل کرنے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کے پروگرام کا حصہ ہے۔

چھتریوں کی تقسیم حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت کی جارہی ہے۔ فوٹو بلومبرگ

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ذریعے 200 سے زائد سپروائزرز، چار ہزار خواتین اور مرد کارکنوں کے علاوہ مختلف قسم کا حفاظتی سامان مسجد  الحرام میں زائرین کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
ادارے کے ذمہ دار اور معاون احمد بن عمر نے  بتایا ہے کہ دوران نماز مختلف مقامات، داخلی اور خارجی راستے اور مطاف کے  حصے میں بارش سے نمٹنے کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: