مملکت کے کن علاقوں میں منگل تک بارش کا امکان
وادیوں، برساتی نالوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا انتباہ کیا گیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن اور ریاض گورنریٹ میں محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو جمعے سے منگل تک بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا انتباہ کیا ہے۔
طائف، مکہ مکرمہ، میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، اللیث، القنفذہ، خلیص،جدہ، بحرۃ اور رابغ میں منگل تک بارش کے امکانات ہیں۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا جک شہری اور مقیم غیر ملی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔ وادیوں، برساتی نالوں، ڈیموں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے جو ہدایات جاری کی ہیں ان کی پابندی کی جائے۔ تازہ صورتحال جاننے اور مزید احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے محکمہ شہری دفاع کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر نظر رکھیں۔
سبق ویب کے مطابق جمعے سےمنگل تک ریاض گورنریٹ کے تین علاقوں الدوامی، عفیف اورالقوبیعہ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔