فلائی ناس کی ریاض سے ماسکو کے لیے براہ راست پروازیں
ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ’ناس‘ نے یکم مئی 2022 سے ریاض اور ماسکو کے لیے پہلی براہ راست پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہفتے میں تین براہ راست پروازیں ریاض اور ماسکو کے لیے چلائی جائیں گی۔
فلائی ناس نے نومبر 2021 میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب اور روس کے تعلقات پر 95 برس مکمل ہونے پر دونوں ملکوں کے دارالحکومتوں کےلیے براہ راست پرواز چلائے گی۔
فلائی ناس نے بیان میں کہا سعودی محکمہ شہری ہوابازی کی اس سٹراٹیجک پروگرام کے تحت سالانہ 330 ملین سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ 2030 تک ڈھائی سو سے زیادہ ایئرپورٹس سے سعودی عرب کو جوڑ دیا جائے گا۔ سعودی عرب میں سالانہ 100 ملین سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
علاوہ ازیں فلائی اے ڈیل نے کہا ہے کہ حائل سے دمام اور جدہ کے لیے نئی پروازیں شروع کی جائیں گی جبکہ حائل سے ریاض اور ریاض سے حائل کی پروازوں میں اضافہ ہوگا۔ ان روٹس پر فضائی مسافروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
فلائی اے ڈیل نے جدہ سے حائل کے لیے دو براہ راست پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔ علاوہ ازیں حائل اورریاض کے لیے روزانہ 4 پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔ حائل سے دمام کے لیے ہفتے میں چھ پروازیں ہیں۔