کرنسی سے ملتے جلتے نوٹ یا سکے بنانے پر قید اور جرمانہ
ایک برس تک قید اور دو ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے مملکت میں رائج کرنسی سے ملتے جلتے نوٹ یا دھات کے سکے ذخیرہ کرنے یا بنانے پر مقرر سزا کی وضاحت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ’ جو شخص مملکت میں رائج کرنسی سے ملتے جلتے نوٹ یا دھات کے سکے بنائے گا یا ذخیرہ کرے گا اسے مقررہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
’ ایک برس تک قید اور دو ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ فوجداری قانون میں ’نقود‘ کا جو لفظ استعمال کیا گیا ہے اس سے مملکت میں رائج دھات کے سکے اور مملکت کے اندر اور باہر رائج سعودی عرب کے کرنسی نوٹ ہیں‘۔
بیان کے مطابق ’قانونا جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنا یا ذخیرہ کرنا، اسی طرح دھات کے سکے بنانا یا ذخیرہ کرنا دونوں قابل سزا جرم ہیں‘۔