Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلساز گروہ گرفتار، 25 لاکھ ریال کے جعلی نوٹ ضبط

’گرفتار شدگان میں ایک شہری، دو پناہ گزین قبائل کے افراد، ایک شامی اور ایک سوڈانی تارکین ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے سعودی کرنسی اور سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گروہ کے قبضے سے 25 لاکھ ریال کے جعلی کرنسی نوٹ پکڑے گیے ہیں‘۔
’گرفتار شدگان کی تعداد 5 ہے جن میں ایک شہری، دو پناہ گزین قبائل کے افراد، ایک شامی اور ایک سوڈانی تارکین ہیں‘۔
’ان کی عمریں 30 اور 50 سال کے درمیان ہیں، شہری کے گھر کو جرائم کا اڈہ بنا رکھا تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان جعلی کرنسی کے علاوہ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کرتے رہے ہیں، ان کے قبضے سے مختلف بینکوں کی مہریں بھی ضبط ہوئی ہیں‘۔
’گروہ کے ٹھکانے سے جعلسازی کے لیے استعمال کیا جانے والا تمام سامان ضبط ہوا ہے‘۔

شیئر: