Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبیا کمشنری میں نوجوان گھر کے سامنے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی صبیا کمشنری میں جمعے کو بارش کے دوران ایک نوجوان آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ تیز بارش سے بچنے کے لیے گھر کی طرف جارہا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی نوجوان چرواہا تھا اور بارش سے قبل جنگل میں بکریاں چرا رہا تھا۔ بارش شروع ہوئی تو اس سے بچنے کے لیے گھر کا رخ کیا اور گھر تک پہنچ چکا تھا۔ اہل خانہ کے سامنے آسمانی بجلی گری۔ اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ 
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کی 16 کمشنریوں میں جمعہ سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا‘۔ 
قومی مرکز کےمطابق طائف، مکہ شہر، میسان، اضم، العرضیات، الکامل، الخرمہ، تربہ، رنیہ، المویہ، اللیث، القنفذہ، خلیص، جدہ، بحرۃ اور رابغ کمشنریوں میں اتوار تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ’ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ وادیوں اور برسانی نالوں سے دور رہیں۔ ڈیم وغیرہ سے فاصلہ رکھیں۔ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں‘۔ 

شیئر: