امادی ٹیموں نے چھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا ہے( فوٹو العربیہ)
عراق میں شہری دفاع کی امدادی ٹیموں نے کربلا کے قریب پر ایک مقبرے کی عمارت پر مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے میں دب جانے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں امدادی کاررائیاں جاری ہیں۔
عراقی محکمہ شہری دفاع کے میڈیا انچارج بریگیڈیئر عبدالرحمن جدوت نے بتایا کہ’ ملبے سے چار لاشیں ملی ہیں۔ چھ افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے‘۔
عراقی امدادی ٹیمیں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے ملبے میں دبےافراد کو نکالنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ مقبرے کی عمارت پر مٹی کا تودہ گرنے پر زائرین ملبے میں دب گئے تھے۔
ایک مقبرے پر مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ سنیچر کو پیش آیا تھا( فوٹو عرب نیوز)
ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایسی مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں جن سے ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔
اس سے قبل ہنگامی خدمات کے ادارے نے بتایا تھا کہ’ امدادی ٹیمیں اب تک ملبے سے تین بچوں کو نکال چکی ہیں۔ ان کی صحت اچھی ہے اور انہیں ھسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔
کربلا کے قریب پر ایک مقبرے کی عمارت پر مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ سنیچر کو پیش آیا تھا۔ یہ کربلا شہر سے 25 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔