Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات سالہ بچی کو جلانے کا واقعہ، ملزمہ اسلام آباد سے گرفتار

واقعہ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے (فائل فوٹو: اسلام آباد پولیس)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سات برس کی بچی کو جلانے کی ملزمہ کو گرفتار کیا ہے۔
جمعہ کو ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ’تھانہ کریا کی حدود کوہسار ٹاؤن میں سات سالہ بچی کو جلانے کے انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار‘ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ’ایس پی رورل کی زیرنگرانی پولیس ٹیموں نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔‘

شیئر: