Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف ویزوں پر آنے والوں کے لیے یکم صفرسے عمرہ پرمٹ کی بکنگ کا آغاز

سیاحتی یا وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی عمرہ کرنے کی اجازت ہے( فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ’بیرون مملکت سے مختلف ویزوں پر آنے والوں کے لیے یکم صفرسے عمرہ پرمٹ کی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج کی جانب سے مکہ اور مدینہ آپ کے منتظر کے عنوان سے ہیش ٹیگ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ ’بیرون ملک سے وزٹ، یا دیگر ویزوں پر آنے والوں کی سہولت کےلیے عمرہ پرمٹ کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ مملکت میں قیام کے دوران باسانی عمرہ کرسکیں‘۔ 
دریں اثنا وزارت حج کے حوالے سے سعودی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ’ دنیا بھرسے سیاحتی یا وزٹ ویزے پرآنے والوں کو بھی عمرہ کرنے کی اجازت ہے علاوہ ازیں وہ افراد جن کے پاس امریکہ ، برطانیہ یا یورپی ممالک کا کارآمد ویزا ہو وہ مملکت کا ویزا آن لائن یا آن آرائیول حاصل کرسکتے ہیں‘۔  
’مملکت کے وژن 2030 کے تحت مختلف ویزوں کے حامل افراد کےلیے بھی عمرہ پرمٹ کے حصول کے مراحل کوآسان بنایا گیا ہے تاکہ وہ مکمل آرام وسہولت کے ساتھ عمرہ ادا کرسکیں‘۔ 
واضح رہے مسجد الحرام میں چھوٹے بچوں کو بھی داخلے کی اجازت ہے۔ پانچ برس اوراس سے زائد عمر کے بچوں کےلیے عمرہ پرمٹ کی سہولت موجود ہے جبکہ کم عمر بچوں کے لیے پرمٹ حاصل کرنا ضروری نہیں وہ اپنے والدین یا سرپرستوں کے ہمراہ مسجد الحرام میں آسکتے ہیں۔ 

شیئر: