Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں موجودریک کی پالش کےلئے دیسی نسخے کا کامیابی سے استعمال

  مکہ مکرمہ.... ادارہ امور حرمین میں شعبہ قرآن کریم اور کتب کے ڈائریکٹر علی النافعی نے کہا ہے کہ حرمین میں رکھے جانے والے ریک کےلئے کیمیکل پالش کی جگہ دیسی نسخے کا استعمال شروع کر دیا ۔ مکہ اخبار کے مطابق امور حرمین کی جانب سے حرمین میں رکھے گئے ر یکوں کی پالش کےلئے کیمیائی مادہ استعمال کیا جاتا تھا جس کے مضر اثرات بھی ہو سکتے تھے ۔ نئی دریافت کی جانے والی پالش خوشبودار بھی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ۔ النافعی نے مزید کہا کہ نئی استعمال کی جانے والی پالش کا تجربہ ہرطرح سے کیا جاچکا ہے جو دھوپ ، سائے یا سیلن والے مقامات پر رکھے جانے والے پیتل کے ریکوں پر یکساں انداز میں کام کرتی ہے جبکہ اس پالش کے کسی قسم کے مضر اثرات بھی نہیں ۔ نئی استعمال کی جانے والی پالش کے نتائج بھی جلد برآمد اور دیر پا ہوتے ہیں ۔ النافعی نے مزید کہا کہ حرمین میں رکھے گئے ریکوں کی دیکھ بھال کےلئے کارکنوں کو مخصوص کیا گیا ہے جو وقتا فوقتا ریکوں کی بھال کرتے رہتے ہیں ۔ 

شیئر: