Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری

مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط کا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ سنیچر سے جاری ہے۔ منگل کو مزید کمی آئی ہے۔
پیر کی صبح مارکیٹ کھلنے پر سونے کی قیمت میں چند گھنٹوں کے لیے معمولی اضافہ ہوا مگر کاروباری دن کے اختتام سے قبل قیمت میں کمی آئی جس کا سلسلہ منگل کو برقرار رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.94 ریال رہی ہے۔
گولڈ مارکیٹ میں22 قیراط ایک گرام سونا 191.53 ریال میں دستیاب رہا۔
21 قیراط ایک گرام سونا 182.82 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہوتا ہے۔
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.71 ریال رہی۔
24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2005.83 ریال جبکہ 22 قیراط کی گنی کی قیمت 1838.67 اور 21 قیراط والی گنی 1755.10 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمت میں مزید کمی ہونا شروع ہوئی۔ کمی کا سلسلہ اگر جاری رہا تو اس کے اثرات دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر آئیں گے۔ آنے والے دنوں میں سونے کے نرخ مزید کم ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: