Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یمن میں کویت کے سفیر سے بھی ملاقات کی(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور گلوبل ایگزیکٹیو لیڈرشپ انیشیٹو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پانوس مومتزیز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ،جو کہ رائل کورٹ کے مشیر بھی ہیں، کا تعارف گلوبل ایگزیکٹو لیڈرشپ انیشیٹو اور بین الاقوامی انسانی خدمات میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے کرایا گیا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور پانوس مومتزیز نےاس شعبے میں مشترکہ تعاون کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پانوس مومتزیز نے مملکت کی انسانی اور امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی جو وہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے پیش کرتی ہے۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے یمن میں کویت کے سفیر فلاح بداح الحجرف سے ملاقات کی جنہوں نے جنگ زدہ ملک میں امدادی سرگرمیوں پر شاہ سلمان امدادی مرکز کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے 1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

شیئر: