Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: ’اسرائیل کے ساتھ روابط‘ کے الزام میں 12 بہائی گرفتار

ایرانی حکام نے اگست میں بھی جاسوسی کے شبے میں کئی بہائیوں کو گرفتار کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ایران نے اسرائیل کے ساتھ روابط کے الزام میں بہائی اقلیتی مذہب کے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران میں بہائیوں کو ’بدعتی‘ سمجھا جاتا ہے اور ان پر اکثر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے ہیں۔
اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بہائی کمیونٹی کا روحانی مرکز قائم ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جاسوس تنظیم کے دو رہنماؤں کو حیفہ کے بیت العدل میں تربیت دی گئی۔
ایران جہاں شیعہ اسلام سرکاری مذہب ہے، مسیحیت، یہودیت اور زرتشت کو اقلیتی مذہب تسلیم کیا جاتا ہے تاہم بہائی ازم کو نہیں۔ ایران میں تقریباً تین لاکھ بہائی ہیں۔
ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے اگست کے آغاز میں کہا تھا کہ اس نے بہائیوں کو جاسوسی اور غیر قانونی طور پر اپنے مذہب کو پھیلانے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔
دسمبر 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں ایران میں بہائی سمیت اقلیتی مذاہب کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: