سعودی عرب کے کنگ فیصل ایئر بیس پر فضائی مشقیں کی جا رہی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ’ سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی فضائیہ کے دستوں نے پیر کو کنگ فیصل ایئر بیس میں فضائی مشقوں کا آغاز کیا ہے‘۔
وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’سعودی امریکی فضائی مشقوں کا مقصد خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کی خاطر مشترکہ کارروائی کا معیار بلند کرنا ہے‘۔
دوسری جانب سعودی سیکیورٹی فورسز اور امریکی میرین کور کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں جو ’طوفانی غضب‘ کے نام سے کی جارہی تھیں۔
مشترکہ مشقوں کی میزبانی سعودی عرب نے کی۔ دونوں ملکوں کے جنگی جہاز اور جدید ترین آلات مشقوں میں شامل رہے۔