شہزادہ عبدالعزیز بن فہد نے 11 لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کی 5 ایمبولینسیں فلاحی تنظیم ’نسعفکم‘ کو عطیہ کردیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلاحی طبی تنظیم نسعفکم مریضوں کی خدمت میں مصروف ہے۔ نادار مریضوں، بوڑھوں خاص طور پر گردے کے مریضوں اور معذوروں کو ان کے گھروں سے ایمبولینسوں کے ذریعے مفت ہسپتال پہنچانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔
فلاحی تنظیم کے عہدیداروں نے پانچ ایمبولینسوں کا عطیہ ملنے پر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انسانیت نوازی کی بدولت ہمارے معاشرے کے غریب مریضوں خصوصا معذوروں کو بڑی سہولت ملے گی۔