Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیررجسٹرڈ اداروں کوعطیہ دینا خلاف قانون 

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ نامعلوم وغیررجسٹرڈ اداروں کو عطیات نہ دیں۔
نامعلوم اداروں کو عطیات دینا دہشت گردی کی فنڈنگ کے زمرے میں آاتا ہے۔  بعض اوقات انجانے میں عطیہ کسی ایسے ادارے کے نمائندے کو دے دیا جاتا ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہوتا ہے۔ ایسا ہونے پر عطیہ دینے والے  سےنہ صرف باز پرس ہوتی ہے بلکہ جرم ثابت ہونے پراسے سزا کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ریاستی سلامتی کے ادارے نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو توجہ دلائی کہ بعض افراد اور ادارے دھوکہ دے کر عطیات وصول کرتے ہیں اور جمع شدہ رقم ایسے اداروں کو پہنچا دیتے ہیں جو دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں۔
جعل ساز لوگوں کویہ تاثر دیتے ہیں کہ انکے عطیات اچھے فلاحی کاموں کے لیے جمع کیے جاتے ہیں۔ 
ریاستی سلامتی کے ادارے نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں میں رجسٹرڈ افراد اور تنظیموں ہی کو رجسٹرڈ سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے عطیات دیں۔ انجانے افراد اور اداروں کو نہیں۔ 

شیئر: