Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیر کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

یہ انفرادی سطح پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ انفرادی سطح پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں اماراتی وزیر کی اعلان کردہ امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’شیخ نہیان بن مبارک اور یو اے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔‘
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’یہ امداد یو اے ای حکام کا پاکستانی عوام سے بے لوث پیار اور انسانی ہمدردی کا ثبوت ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’حکومت اور پاکستان کے عوام اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ متحد ہ عرب امارات کا پاکستانی عوام سے پیار ان کے باہمی تعقات کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔‘

شیئر: