سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے جمعرات کو مملکت میں متعین یورپی یونین کے سفیر پیٹرک سیمونے نے ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
العواد اور پیٹرک سیمونے نے انسانی حقوق کے شعبے میں فریقین کے درمیان تعاون اور اسے مزید مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔