ضلع ٹانک میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے تحصیل چیئرمین کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے تحصیل چیئرمین صدام بیٹنی سیلاب زدہ علاقے پائی گئے تھے جہاں سے واپسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
حملے میں تحصیل چیئرمین ٹانک صدام بیٹنی محفوظ رہے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او وقار احمد کے مطابق ’علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔‘