Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور اماراتی ایئرلائنز سے فضائی سفر میں ریکارڈ اضافہ

جولائی 2021 کے مقابلے میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 150.6 فیصد زیادہ ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
 عالمی تنظیم ’ایاٹا‘ نے 2022 کے دوران سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار پر مشتمل نئی رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد جولائی 2021 کے مقابلے میں 58.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
دنیا بھر میں کورونا وبا سے قبل سفر کرنے والوں کے مقابلے میں وبا کے بعد مجموعی تعداد 74.6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2021 کے مقابلے میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 150.6 فیصد بڑھی ہے۔ 
بین الاقوامی پرواز فی کلومیٹر کے حوالے سے مسافروں سے ہونے والی آمدنی جولائی 2019 کے مقابلے میں 67.9 فیصد بڑھ گئی ہے۔ 
فضائی نقل و حمل کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ویلی ویلش نے کہا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ بعض ممالک میں سفر کرنے والوں کی تعداد کورونا وبا سے پہلے والے مرحلے کی حد کو چھونے لگی ہے۔  
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں فضائی کمپنیوں نے جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمی میں 528.8 فیصد اضافہ کیا جبکہ یورپی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے اس حوالے سے 115.6 فیصد اضافے کا ہدف حاصل کیا۔ 
مشرق وسطٰی کی فضائی کمپنیاں مسلسل اضافہ ریکارڈ کرا رہی ہیں۔ ان میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں نے 193.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرایا جبکہ شمالی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی کے دوران  129.2 فیصد بہتری ریکارڈ کرائی۔ 
جنوبی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی میں 119.4 فیصد افراد کو زیادہ سفر کرایا۔ علاوہ ازیں افریقی فضائی کمپنیوں نے  84.8 فیصد آمدنی زیادہ حاصل کی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: