سعودی ولی عہد سے یورپی کونسل کے سربراہ کی ملاقات
یورپی یونین اور مملکت کے موجود تعاون اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں یورپی کونسل کے سربراہ چارل میچل نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں یورپی یونین میں شامل ممالک اور سعودی عرب کے درمیان موجود تعاون اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور خاص طور پر زیر بحث آئے ہیں۔
خطے سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کی خاطر کی جانے والی کوششوں اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی برائے امور ماحولیات عادل الجبیر، یورپی یونین کے یہاں متعین سعودی سفیر سعد العریفی اور یورپی کونسل کے متعدد اعلی عہدیدار موجود تھے۔