Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھ پر گیا ہے‘، بیٹے کی تصویر پر شاہ رخ خان کا تبصرہ

آریان خان کی تصویر ان کے حالیہ فوٹو شوٹ کا حصہ ہے (فوٹو: گوری خان، ٹوئٹر)
بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کی تو اداکار نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’مجھ پر گیا ہے۔‘
بیٹے کی تصویر پر اہلیہ کے ساتھ شاہ رخ خان کی گفتگو نے ان کے فینز کو متوجہ کیا تو متعدد صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی ٹویٹ میں آریان خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک سیڑھی کے اوپر سے جمپ کر رہے ہیں۔

اس ٹویٹ کے  جواب میں شاہ رخ خان نے 2004 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'میں ہوں نا' کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ 'مجھ پر گیا ہے، میرا بیٹا۔'

شاہ رخ خان نے بیٹے کی تصویر پر صرف ٹوئٹر پر ہی تبصرہ نہیں کیا بلکہ انسٹاگرام پوسٹ میں بھی شرارت بھرا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’اچھا دکھائی دے رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ والد کی صفات بیٹے میں زیادہ نمایاں دکھائی دیتی ہیں۔ کیا یہ گرے ٹی شرٹ میری ہے۔؟‘
بالی وڈ اداکار کے بیٹے آریان خان نے منگل کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنا نیا فوٹو شوٹ اپلوڈ کیا تھا جسے خاصا پسند کیا گیا۔

شاہ رخ خان حالیہ دنوں میں اپنی آںے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 2023 میں ان کی تین فلمیں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔
شاہ رخ خان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم پٹھان ہوگی جو سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان اور جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کی جوڑی میں بننے والی فلم 'جوان' ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ سب سے آخر میں راج کمار ہرانی کے ساتھ کی فلم 'ڈنکی' ریلیز ہوگی۔

شیئر: