Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ، 434 کیسز

جمعرات کو کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
اماراتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کووڈ 19 434 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔ 
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق نئے کیسز کی تصدیق ہونے کےبعد  اب تک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 21 ہزار 625 تک پہنچ گئی۔ 
 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  وائرس سے متاثر  361 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد  10 لاکھ ایک ہزار  218 ہوگئی۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ 
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے 244458 نئے  ٹیسٹ کیے گئے۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

 

 

شیئر: