Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز 2 ہزار سے کم، 4 اموات

کورونا سے بچاؤ کے  لیے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے- (فوٹو الامارات الیوم)
امارات میں کورونا کے کیسز جمعرات کو 2 ہزار سے کم رہے- اسی طرح ایک لاکھ 93 ہزار 693 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ امارات میں جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز 1961 سامنے آئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 18 ہزار 262 ہوگئی ہے- اسی طرح شفا یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد جمعرات کو 1803 رہی جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 98 ہزار 943 رہی- 4 نئی اموات کے بعد کل تعداد 1584 تک ہوچکی ہیں-

امارات میں جمعرات کو کورونا سے 4 اموات ہوئیں- (فوٹو وام)

اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امارات میں کورونا کے ایک لاکھ 93 ہزار 693 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے  لیے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: