Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مزید 1196 کیسز

مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1196 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے اماراتی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا سے گزشتہ ایک روز میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
امارات میں کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد607 تک پہنچ گئی۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 694 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اس مرض سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 435 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا امارات میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعدادایک لاکھ 82 ہزار 601 ہو چکی ہے۔
وزارت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارں کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے جبکہ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی صورت نظر انداز نہ کریں۔

شیئر: