سعودی عرب میں عسیر ریجن کی بیشہ کمشنری میں پرائمری سکول کی انتظامیہ نے اپنے ایک طالبعلم کو توصیفی سند دی ہے کی جس نے اپنے ساتھی کو گاڑی کے نیچے آنے سے بچالیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق سی سی ٹی وی کی ایک فوٹیج وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبعلم عمرعبدالرحمن الشھرانی سڑک عبور کرنے کی کوشش کرنے والے اپنے ساتھی کو پکڑنے کے لیے دوڑ رہا ہے۔ اس نے عین اس وقت جبکہ گاڑی قریب پہنچ چکی تھی اسے کھینچ کر روک لیا۔
عمرعبدالرحمن الشھرانی کے اس بروقت اقدام کی سوشل میڈیا صارفین ستائش کررہے ہیں۔
عسیر ریجن میں الفہد پرائمری سکول کی انتطامیہ نےعمرعبدالرحمن الشھرانی اعزاز میں تقریب منعقد کی اور اسے توصیفی سند دی ہے۔