Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں پلاسٹک بیگز کی درآمد یکم جنوری سے بند کرنے کا اعلان

پلاسٹک بیگز کا خاتمہ وزارت تجارت کے لیے بڑا چیلنج ہے(فوٹو ٹوئٹر عمانی وزارت تجارت)
سلطنت عمان کی وزارت تجارت و صنعت نے پلاسٹک بیگز کی درآمد یکم جنوری 2023 سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں پلاسٹک بیگز کی تیاری اور مارکیٹنگ پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت و صنعت کے ڈائریکٹر جنرل سامی الساحب نے بیان میں کہا کہ’ پلاسٹک بیگز کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ مضر ماحولیات سرگرمیوں پر بندش کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔‘
سامی الساحب نے کہا کہ’ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ سلطنت عمان کی فیکٹریاں ماحول مخالف درآمدات سے پیدا ہونے والے مقابلے کے نقصانات سے محفوظ ہوجائیں گی۔‘ 
انہوں نے کہاکہ ’پلاسٹک بیگز کی درآمد پر پابندی سے پلاسٹک کی عمانی فیکٹریوں کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ ان کا فائدہ ہی ہوگا۔ اب وہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا پیداواری ہدف بڑھا سکیں گی۔‘ 
عمانی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ پلاسٹک بیگز کا خاتمہ وزارت تجارت و صنعت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ پورے ملک میں پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگہی مہم کے خوشگوار اثرات برآمد ہورہے ہیں۔‘

شیئر: