Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور سعودی طیارہ سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر کراچی پہنچ گیا 

سعودی عرب سیلاب زدگان کے لیے فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے( فوٹو ایس پی اے)
پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے 30 ٹن امدادی سامان لے کر ایک اور سعودی طیارہ بدھ کو کراچی پہنچ گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔
تیسرا امدادی طیارہ خیمے، کمبل، فوڈ باسکٹس، کھجوریں اور دیگر سامان لے کر پہنچا ہے۔ اس امداد سے 4212 افراد کو فائدہ ہوگا۔

امدادی سامان قدرتی آفات سے متاثرین کے لیے کام کرنے والے ادارے کے حوالے کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے فضائی پل کے حوالے سے شاہی فرمان کی تعمیل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرا رہے ہیں۔
 سعودی طیارے  کی آمد کے موقع پر سعودی قونصل جنرل بندر بن فہد الدایل اور پاکستان میں شاہ سلمان مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد العثمانی کراچی ایئرپورٹ پر  موجود تھے۔ 
امدادی سامان قدرتی آفات سے متاثرین کے لیے کام کرنے والے ادارے کے حوالے کیا گیا ہے۔ جسے ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق پاکستان کے متعدد متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا۔  

شیئر: