Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات کے جزیروں پر ایران کے مسلسل قبضے کو مسترد کرتے ہیں‘

ایران تنازع کے حل کے لیے امارات کی کوششوں کا جواب دے( فوٹو عاجل)
سعودی مجلس شوری کے صدرعبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے جزیروں طنب الکبری، طنب الصغری اور ابو موسی پر ایران کے مسلسل قبضے کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نےایران سے مطالبہ کہ’ وہ جزائر کا تنازع براہ راست مذاکرات یا عالمی عدالت انصاف کے  توسط سے حل کرنے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا جواب دے‘۔
اخبار 24 کے مطابق بدھ کو مسقط میں خلیجی قانون ساز اسمبلیوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں کہا کہ’ سعودی عرب چاہتا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کی پابندی کرے‘۔
’ وہ کسی بھی ملک کے اندرونی امور میں مداخلت نہ کرے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے اوراس سلسلے میں عہد و پیمان پورے کرے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب اقوام متحدہ کی سرپرستی میں طے پانے والا سمجھوتہ کامیاب بنانا چاہتا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کے سمجھوتے کو کامیاب بنانے کی عالمی خواہش سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے خلاف ہیں‘۔
سعودی مجلس شوری کے صدر نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مسئلہ فلسطین سمیت تمام  تنازعات کا حل ضروری ہے۔‘

شیئر: