بچوں کو انفلونزا وائرس سے کیسے بچائیں، وزارت صحت کے مشورے
5 سے 9 برس تک کے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ ان دنوں سکولوں میں انفلونزا پھیل رہا ہے۔ خزاں اور سردی کے موسم میں انفلونزا لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے والدین کو ہدایت کہ ’وہ بچوں کو انفلونزا وائرس سے بچانے کے لیے بار بار ہاتھ دھوتے رہنے کی تاکید کریں‘۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ’خزاں اور سردی کے موسم میں انفلونزا لگنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔ سکول کھلنے پر اس کے کیسز زیادہ ہوتے ہیں‘۔
’بچوں ایک دوسرے سے وائرس تیزی سے پکڑتے ہیں۔ خاص طور پر 5 سے 9 برس تک کے بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں‘۔
انفلونزا کی علامتوں میں سے ایک یہ ہے کہ شدید بخارکا ہونا ہے۔ جسم میں تکلیف اور سرمیں درد ہوتا ہے۔ کئی روز تک اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور کبھی دو ہفتے تک لگ جاتے ہیں۔
بعض ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ’ چھ ماہ سے اوپر کے بچوں کو انفلونزا ویکسین کی خوراک دی جائے۔ یہ 60 برس تک کے لوگوں کے لیے بھی مفید ہے‘۔
دیگر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ’موسم خزاں شروع ہوتے ہی انفلونزا ویکسینلینے کا اہتمام کیا جائے۔ ستمبر یا اکتوبر میں اس کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ویکسین کا اثر 14 روز بعد شروع ہوتا ہے جو موسم خزاں کے شروع میں ویکسین لیتے ہیں وہ اس مرض سے محفوظ ہوجاتے ہیں‘۔