مختلف ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے یوم الوطنی کے موقع پر دیگرشہروں کی طرح طائف میں بھی بلدیہ کی جانب سے شہر کو قومی پرچموں اورسبز لائٹوں سے سجایاگیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ طائف نے یوم الوطنی کے موقع پر14 ہزار سے زائد قومی پرچموں سے شہر کو سجایا ہے۔
شہرکی خوبصورتی میں اضافے کےلیے اہم سرکاری اورنجی عمارتوں پرسبز رنگ کی لائٹیں لگائی گئی ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت سارا شہر سبز روشنی میں انتہائی حسین نظارہ پیش کرتاہے۔
بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پرنصب اسکرینز پربھی یوم الوطنی کے حوالے سے اہم پیغامات اور معلوماتی اشیا پیش کی جارہی ہیں۔
قومی دن کی مناسبت سے تعلیمی اورسرکاری اداروں میں تعطیل کی وجہ سے ان دنوں طائف شہر میں بڑی تعداد میں اندرون مملکت سے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔
بلدیہ طائف نے یوم الوطنی کے موقع پرمختلف پروگرامز کا بھی اہتمام کیا ہے جن میں ثقافتی شوز اوردیگرتفریحی پروگرامز شامل ہیں