پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
مزید پڑھیں
-
اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل، ’جلد وطن واپس آ رہے ہیں‘Node ID: 703236
-
آڈیو ٹیپ ثبوت ہے کہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا: مریم اورنگزیبNode ID: 703921
مسلم لیگ ن کے ترجمان کے مطابق نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو استعفیٰ پیش کیا۔
اس موقع پر نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں نے چار ماہ میں بھرپور صلاحیت کے ساتھ کام کیا اور پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔‘
بعد ازاں ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ’نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے وزیر خزانہ کے طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔‘
اتوار کی رات ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ’میں پاکستان پہنچنے کے بعد باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔‘
’پاکستان کے لیے دو مرتبہ بطور وزیر خزانہ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان پائندہ باد۔‘
In a meeting with Mian Nawaz Sharif and PM Shehbaz Sharif today, I have verbally resigned as Finance Minister. I will tender a formal resignation upon reaching Pakistan. It’s been an honour to serve twice as Finance Minister. Pakistan Paindabad
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) September 25, 2022