Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے مخصوص ورجن کو اپ ڈیٹ کی ضرورت

’واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ کئے جانے والے ورجن کی لسٹ جاری کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سائبر سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ واٹس ایپ  کو ہیکروں کو بچانے کے لیے اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپ ڈیٹ کئے جانے والے ورجن کی لسٹ جاری کی ہے۔
واٹس ایپ نے کہا ہے کہ انڈروائڈ میں ورجن 2.22.16.12 اور ورجن 2.22.16.2، انڈروائڈ بزنس میں 2.22.16.12 جبکہ آئی ایس او کے ورجن 2.22.16.12 اور 1.11.15.9 جبکہ آئی ایس او بزنس میں 2.22.6.12 کو اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے۔
سائبر سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ورجن اور اس کے پہلے کے ورجن میں ایک خامی ہے جس کی مدد سے ہیکر معلومات چوری کرسکتا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ورجن کے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے لنک جاری کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: