Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کے محافظ بننے والے بھی ’اسحاق ڈار‘ کو نہ روک سکے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار این آر او اور ڈیل کے تحت پاکستان پہنچے ہیں۔
منگل کو پشاور میں علما و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نہ انصاف کے نظام اور نہ ملک کے محافظوں نے اس (اسحاق ڈار) کا  راستہ روکا۔
’ہماری بڑی بدقسمتی ہے کہ ہمارا نہ انصاف کا نظام ان کو روک سکا اور نہ ہمارے وہ لوگ جو ملک کے محافظ بنتے ہیں نہ انہوں نے اس کا راستہ روکا اور کون روکے گا انشااللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا۔‘
عمران خان نے مزید کہا کہ ’ان کا منشی جو وزیراعظم کے جہاز پر بیٹھ کر بھاگ گیا تھا، آج ملک کا وزیر خزانہ بننے جا رہا ہے۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور انصاف نہ ہو وہ جانوروں کا معاشرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مغرب میں یہ تصور نہیں کہ ایک مفرور اور مجرم باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کرے۔‘
عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ کی خدمت کرنے نہیں آئی بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ چھ مہینے پہلے چھ فیصد پر معیشت ترقی کر رہی تھی آج وہ ترقی نیچے آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں آئی ہے۔

شیئر: