Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایک لاکھ37 ہزار پروازوں کی آمد رفت رہی

  ریاض .... جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کی پہلی چوتھائی میں مملکت کے ہوائی اڈوں سے ایک لاکھ 37 ہزار 164 انٹرنیشنل او رڈومیسٹک پروازوں کی آمد ورفت ہوئی ۔ سب سے زیادہ پروازوں کی آمدو رفت جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئی جنکی تعداد 54ہزار 547 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر ریاض کا شاہ خالد ائیر پورٹ جہاں آنے وجانے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 47 ہزار 733 جبکہ دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے پر 22ہزار 123 اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیر پورٹ پر پروازوں کی تعداد 12 ہزار 761 تھی ۔ ابہا ایئر پورٹ پانچویں نمبر پر رہا جہاں پروازوں کی تعداد 8174 تھی ۔ جاری رپورٹ میں مسافروں کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈوںپر مسافروں کی تعداد 79 لاکھ 70 ہزار 515 جبکہ ریاض ائیر پورٹ پر 59 لاکھ 16 ہزار 799 اور دمام کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 23 لاکھ جبکہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئر پور ٹ پر مسافرں کی تعداد17 لاکھ 90 ہزار اور ابہا ایئرپور ٹ استعمال کرنے والے مسافر8لاکھ59 ہزار رہے ۔ سب سے زیادہ آنے والی پروازیں دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے آئیں جبکہ دوسرے نمبر پر مصر کے دارالحکومت قاہر ہ اور تیسرا نمبر ترکی کے شہر استنبول کو حاصل رہا ۔ 

شیئر: