پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز اور نیوزی میں شیڈول ٹرائی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نمونیا کا شکار ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ نمونیا کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں
-
-
انگلینڈ نے پاکستان انڈیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیش کش کردی
Node ID: 704506
-
آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ، محمد رضوان پہلے نمبر پر موجود
Node ID: 704781
کرک انفو کے مطابق نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ہونے والے بقیہ ٹی20 میچز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہونے والی ٹرائی سیریز میں بھی ان کی شمولیت پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے دورہ کے لیے تین اکتوبر کو روانہ ہوگی۔
نسیم شاہ اس سے پہلے ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی بولنگ کرواتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے۔
نسیم شاہ کی صحت یابی کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی فینز کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں @iNaseemShah pic.twitter.com/sT0EyNCk6i
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) September 28, 2022