جازان ریجن میں 300 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سیکیورٹی اور سرکاری ادارے سمگلنگ کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 300 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
عکاظ کے مطابق سیکیورٹی امور کے ریٹائرڈ میجر جنرل مسعود العنوانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیکیورٹی اور سرکاری ادارے منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنانے اور سمگلروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کی کامیاب کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ریاض کے ڈرائی پورٹ نشہ آور اشیا بھاری مقدار میں سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔ سمگلنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا ان چھ کا تعلق شام اور دو کا پاکستان سے تھا۔
چار کروڑ 69 لاکھ 16 ہزار 480 نشہ آور گولیاں آٹے کی بوریوں میں نشہ آور گولیاں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
الحدیثہ چیک پوسٹ کے راستے 3 لاکھ 2 ہزار 255 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی تین کوششیں بھی ناکام بنائی گئی ہیں۔
کوسٹ گارڈز کے ترجمان کرنل مسفر القرینی کے مطابق نجران، جازان، عسیر اور تبوک ریجنوں میں 48 ٹن 613 کلو گرام قات (نشہ آور پتے)، 519.3 کل وگرام حشیش، 6 لاکھ 34 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بناکر 146 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔