Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اقتصادی و مالیاتی کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کرے گا

’جی سی سی ممالک کے درمیان اقتصادی و مالیاتی امور میں تعاون پر غور کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب جی سی سی ممالک کی اقتصادی و مالیاتی کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کی میزبانی سعودی وزارت خزانہ کرے گی۔
اجلاس میں جی سی سی ممالک کے وزارئے خزانہ شرکت کریں گے جس میں جی سی سی ممالک کے درمیان اقتصادی و مالیاتی امور میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔
خلیجی وزارائے خزانہ عالمی اقتصادی حالات کا بھی جائزہ لیں گے نیز خطے میں معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز بھی رکھیں گے۔
اجلاس کے بعد جی سی سی وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے سربراہان آئی ایم ایف کے  سربراہ سے ملاقات کریں گے۔

شیئر: