11 اقسام کے پھل اور سبزیو ں میں کیڑے مار دوا کے اثرات
قطر اور امارات نے پابندی عائد کردی، مملکت کی مارکیٹوں میں کھلے عام فروخت
دمام:11 قسم کے پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار دواؤں کے اثرات موجود ہیں لیکن وزارت زراعت نے ان کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی جبکہ قطر اور امارات نے ان سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ مکہ اخبار کی تفصیلات کے مطابق اردن ، لبنان اور عمان سے درآمد کردہ گیارہ اقسام کے پھلوں اور سبزیوں میں کیڑے مار دواؤں کے اثرات موجود ہیں۔ شہریوں و غیر ملکیوں نے کہا ہے کہ وزارت زراعت نے اب تک اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ ادویہ سے متاثر ہونے والے پھل اور سبزیاں مارکیٹ میں کھلے عام دستیاب ہیں جو صارفین کی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔