Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموم: بجلی گرنے سے بکریوں کے باڑے میں آتشزدگی

جدہ: جموم کمشنری میں بجلی گرنے سے بکریوں کے باڑے میں آگ لگ گئی ۔ شہری دفاع کے اہلکارباڑے میں1500بکریوں کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ واقعہ کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ دیگر شہریوں کی طرح جموم میں بھی ہفتہ کو بارش ہوئی اور مسلسل گرج چمک رہی ۔ یہاں 10ہزار مربع میٹر رقبے میں بکریوں کا باڑہ تھا جہاں بجلی گرنے سے آگ لگ گئی ۔ باڑے میں چارے کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ ٹیم نے انتہائی منظم انداز سے آگ پر قابو پالیا اور باڑے میں موجود تمام بکریوں کو نکال لیا ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: