کمپنی ریڈ کیٹگری میں اور اقامہ ایکسپائر، خروج نہائی لگ سکتا ہے؟
کمپنی ریڈ کیٹگری میں اور اقامہ ایکسپائر، خروج نہائی لگ سکتا ہے؟
ہفتہ 8 اکتوبر 2022 0:03
اقامہ ایکسپائرہونے کی صورت میں خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں رہائشی قانون کے تحت اقامہ ہونا لازمی ہے۔ کارکنوں کےلیے وزارت افرادی قوت کی جانب سے ورک پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے علیحدہ قوانین ہیں تاہم اقامہ کے معاملات وزارت افرادی قوت کی جانب سے منظوری کے بعد جوازات میں طے کیے جاتے ہیں۔
خروج نہائی اور خروج عودہ سے متعلق قوانین کے بارے میں بعض افراد کی جانب سے جوازات سے دریافت کیا گیا ہے۔
جوازات کے ٹوئٹرپرایک شخص نے دریافت کیا ’کمپنی ریڈ کیٹگری ’نطاق الاحمر‘ میں ہے جبکہ اقامہ بھی ایکسپائر ہے اس صورت میں خروج نہائی لگ سکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’قانون کے مطابق کسی بھی اقامہ ہولڈرغیرملکی کا اقامہ ایکسپائرہونے کی صورت میں خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا‘۔
’خروج نہائی ویزے کےلیے لازمی ہے کہ اقامہ کارآمد ہو۔ خروج نہائی لگائے جانے کے بعد غیرملکی کارکن کے پاس 60 روز کی مہلت ہوتی ہے اس دوران اسے مملکت سے جانا ہوتا ہے‘۔
واضح رہے اگرکمپنی ریڈ زون میں ہو اس صورت میں متاثرہ کارکنوں کی سہلوت کےلیے وزارت افرادی قوت کے شعبہ ’اجرو اجیرکے مابین اختلافات کے حل کی کمیٹی سے رجوع کیاجائے۔
وزارت کی کمیٹی کی جانب سے کارکن کو یہ اختیار دیا جاتاہے کہ اس کا اقامہ تجدید کرایا جائے جس کے بعد اگرکارکن کسی دوسری جگہ تنازل لے کرکام کرنا چاہے تو اس کی مرضی ہوتی ہے بصورت دیگرخروج نہائی لگایا جاسکتا ہے۔
خروج وعودہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’خروج وعودہ ویزا ایکسپائرہوئے چار ماہ گزر چکے ہیں۔ کیا اب اس کی مدت میں توسیع کرانا ممکن ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ’ اگرغیرملکی کارکن کو جوازات کے سسٹم میں ’خرج ولم یعد‘ کی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا اورسسٹم میں اس کی فائل اوپن ہے اس صورت میں اس کے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع اسپانسر کے ابشریا مقیم اکاونٹ سے باسانی کرائی جاسکتی ہے‘۔
خروج وعودہ میں توسیع کےلیے مطلوبہ مدت کی فیس جمع کرانے کے بعد توسیع کرانا ہوتی ہے تاہم اس کےلیے لازمی ہے کہ کارکن کا اقامہ بھی کارآمد ہو۔
اگراقامہ بھی ایکسپائرہوچکا ہے اور کارکن جوازات کے سسٹم میں بلاک نہیں ہوا اس صورت میں پہلے اقامے بعدازاں خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرائی جائے گی۔