ہوانا... کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ۔ عملے کے ارکان سمیت8 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ساختہ اے این26 طیارے نے ہوانا کے قریب ائیر پورٹ سے پرواز بھری ۔ ٹیک آف سے کچھ دیر بعد شمال مغربی پہاڑی علاقے میں گر گر تباہ ہوگیا۔ کیوبا میں فوجی حکام نے بتایا حادثے کے وقت موسم صاف اور سورج نکلا ہوا تھا ۔تحقیقات کے لئے اسپیشل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا حادثے کے بعد جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ۔ وہاں جانے والے تمام راستے بند کردئیے گئے۔