مراکش میں سعودی سرمایہ کار دل دورہ پڑنے سے ہلاک
منگل 11 اکتوبر 2022 10:08
’مذکورہ سرمایہ کار کو بڑے نقصان کی اطلاع دی گئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
مراکش میں ایک سعودی سرمایہ کار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سرمایہ کار کو بڑے نقصان کی اطلاع دی گئی تھی۔
مراکشی ذرائع نے کہاہے کہ ’سعودی سرمایہ کار ہوٹل میں مقیم تھا جب اسے نقصان کی خبر ملی اور جس کے بعد اسے دل کا دورہ پڑا تھا‘۔
’ہوٹل انتظامیہ نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا مگر راستے میں ہی اس کی وفات ہوگئی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’معاملہ پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے جس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے‘۔